نئی دہلی، یکم ستمبر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 41،965 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 1.15 فیصد ہوگئی ہے۔
منگل کو ملک میں ایک کروڑ 33 لاکھ 18 ہزار 718 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 65 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار 508 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،965 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار 845 ہو گئی ہے۔ اس دوران 33 ہزار 964 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 93 ہزار 644 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں فعال معاملے 7،541 بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 181 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 460 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،39،020 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.15 فیصد ہو گئی ، جب کہ صحت یابی کی شرح 97.51 فیصد پر آ گئی اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 596 سے کم ہوکر 54،763 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 4،688 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 62،72،800 ہوگئی ہے جب کہ 104 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 1،37،313 ہوگئی ہے۔