Urdu News

ملک میں کورونا وائرس کی رفتار میں زبردست کمی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 795 نئے مریض

ملک میں کورونا وائرس کی رفتار میں زبردست کمی

نئی دہلی، 5 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پیر کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 795 نئے کورونا متاثر مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 280 رہی۔ کورونا سے متاثر 58 مریضوں کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 369 ہو گئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.76 فیصد ہو گئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 12 ہزار 54 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.17 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ، 66 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 79 کروڑ 15 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Recommended