نئی دہلی، 30 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔ بدھ کی صبح 7 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1233 نئے کورونا متاثر مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1ہزار 876 رہی۔ اس کے ساتھ ہی 31 کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 87 ہزار 410 ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 14 ہزار 704 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.20 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ، 24 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 78 کروڑ 85 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 183.82 کروڑ سے زیادہ لگے اینٹی کورونا ٹیکے
ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بدھ کی صبح 7 بجے تک 183 کروڑ، اینٹی کورونا ویکسین کی 82 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 184.86 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 15.95 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔