نئی دہلی، 21 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ پیر کی صبح 7 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 1549 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 652 رہی۔ اس کے ساتھ ہی 31 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ جبکہ ریکوری شرح بڑھ کر 98.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 106 ہو گئی ہے۔وہیں روزانہ انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 78 کروڑ 30 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 181.24 کروڑ سے زیادہ دی گئیں اینٹی کورونا ویکسین کی خوراکیں
ملک گیر ویکسینیشن پروگرام مہم کے تحت پیر کی صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 181 کروڑ24 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 183.52 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 17.21 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس موجود ہیں۔