نئی دہلی، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 88 نئے کورونا متاثر مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1 ہزار81 رہی۔ 26کورونا سے متاثر مریض کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ 5 ہزار 410 ہو گئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.76 فیصد ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 10 ہزار 870 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 79 کروڑ 49 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 186.07 کروڑ سے زیادہ لگے اینٹی کورونا ٹیکے
ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 186 کروڑ 7 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15.05 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 191.19 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 19.88 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں ں کے پاس دستیاب ہیں۔