واشنگٹن/ ریوڈی جینیرو/نئی دہلی، 18 ستمبر
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی وبا کی وجہ سے آٹھ ہزار 927 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، اسی کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا میں 46.78 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 76 لاکھ 11 ہزار 994 جب کہ 46 لاکھ 78 ہزار 822 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہرجاری ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 4.19 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.72 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہندوستان ؛ دنیا میں کورونا کے لحاظ سے دوسرے اور ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہاں کورونا کے 35،662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ اس دوران 33،798 مریضوں کی صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 222 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 639 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 281 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،44،529 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح اب 1.02 فیصد ہے ، صحت یاب ہونے کی شرح 97.65 فیصد ہے ، جب کہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔
برازیل ،اب کورونا متاثرہ افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.10 کروڑ سے زائدافرادکووڈ سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 5.89 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
برطانیہ نے کورونا کے معاملے میں روس اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 74.06 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 135،314 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں اب تک 71.30 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 1.93 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.29 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کی وجہ سے 1.16 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔