نئی دہلی، 10 ستمبر
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے35 ہزار نئے کیسزدرج کئے گئے، جب کہ 37.5 ہزارسے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ۔ ملک میں جمعرات کو 67 لاکھ 58 ہزار 491 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائےاور اب تک 72 کروڑ 37 لاکھ 84 ہزار 586 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34،973 نئے کیسزسامنے آنےساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 74 ہزار 904 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 681 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 42 ہزار 299 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹو کیسز 2968 کم ہو کر تین لاکھ 90 ہزار 646 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 260 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،009 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.18 فیصد ، جب کہ شفایابی کی شرح 97.49 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 55 کم ہو کر 51364 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جب کہ 55 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138017 ہوگئی ہے۔