Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں 35ہزار سے زائد نئے معاملے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 10 ستمبر</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے35 ہزار نئے کیسزدرج کئے گئے، جب کہ 37.5 ہزارسے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ۔ ملک میں جمعرات کو 67 لاکھ 58 ہزار 491 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائےاور اب تک 72 کروڑ 37 لاکھ 84 ہزار 586 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34،973 نئے کیسزسامنے آنےساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 74 ہزار 904 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 681 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 42 ہزار 299 ہو گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس دوران ایکٹو کیسز 2968 کم ہو کر تین لاکھ 90 ہزار 646 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 260 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،009 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.18 فیصد ، جب کہ شفایابی کی شرح 97.49 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 55 کم ہو کر 51364 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6308491 ہوگئی ہے ، جب کہ 55 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138017 ہوگئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago