Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد18166 سے زائد

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد18166 سے زائد

نئی دہلی ، 10 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں مہلک اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ اور اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹیو کیسز 2.30 لاکھ رہ گئے ہیں دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 66 لاکھ 85 ہزار 415 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار 175 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18166 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ ین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

 دریں اثنا 23،624 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5672 سے گھٹ کر دو لاکھ 30 ہزار 971 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 214 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،50،589 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 97.99 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 0.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

Recommended