Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد

نئی دہلی 8 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے مقابلے میں 13 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس درمیان اتوار کو ملک میں 23 لاکھ 84 ہزار 96 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 96 افراد کاویکسی نیشن ہوچکاہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11451 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 987 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 ہزار 204 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 37 لاکھ 63 ہزار 104 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملے2019کم ہو کر 142826 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 266 مریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشمار بڑھ کر چار لاکھ 61 ہزار 57 ہوگیا ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔

کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 565 کم ہو کر 72932 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 7488 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4908857 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 201 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33716 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملات 187 کم ہو کر 18158 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 16 مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140388 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1063 کم ہو کر 6459108 رہ گئی ہے۔

کورونا سے جنگ: اب تک 108.47 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک نے 108 کروڑ 47 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 26 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 116 کروڑ 59 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 15 کروڑ، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended