Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد مثبت معاملے

کورونا وائرس: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد مثبت معاملے

نئی دہلی، 21 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 05 ہزار، 326 نئے مریضوں سامنے آئے ہیں، جب کہ کوروناسے ٹیک ہونے والوں کی تعداد8 ہزار 043 ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا سے 453 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کیرالہ میں اب بھی ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیسز درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں دو ہزار 230 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ یہاں مزید ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 419 اموات ہوئیں جن میں 20 دسمبر کو 14 اموات ہوئیں اور تحقیقات کے بعد فہرست میں 405 اموات کا اضافہ کیا گیا۔

منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں 79 ہزار 097 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک تین کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 060 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 14 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ICMRکے مطابق، اب تک کل 66 کروڑ، 61 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 138.34 کروڑ کی اینٹی کورونا ویکسین دی گئی ہے۔

کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 138.34 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 64 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 138.34 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 146.42 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں میں اب بھی 17.38 کروڑ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

ملک میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 ہو گئی

ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ امیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 200 ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 77 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مہاراشٹر میں اومیکرون کے اب تک 54 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں دہلی میں یہ تعداد تیزی سے بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔ جس میں 12 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں 20،کرناٹک میں 19،راجستھان میں 18، کیرل میں 15،گجرات میں 14، اترپردیش میں 2،آندھرا پردیش، چندی گڑھ، تمل ناڈو، مغربی بنگال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Recommended