Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں کورونا کے 15754 نئے مریض ملے، 39 کی موت

ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورت حال

نئی دہلی، 19 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15754 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 15,220 ہے جب کہ اس کی وجہ سے 39 لوگوں کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار 535 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.58 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 1 ہزار 830 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.47 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.54 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 88 کروڑ 18 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 209 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک 209 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 لاکھ 52 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 199.60 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے، ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 6.66 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended