Categories: صحت

کورونا وائرس دھماکہ: 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 64 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 14 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔وہیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9ہزار345ہے۔ اس وباسے 315لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار 706 ہے۔ اس دوران کورونا سے ری کوری ریٹ کم ہوکر95.20فیصد ہوگیا ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر12 لاکھ 72 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 69 کروڑ 90 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اومیکرون سے5753 متاثرین کی تصدیق

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے پانچ ہزار 753 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور ایک کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اومیکرون اب ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں اومیکرون کے 1367 کیسز سامنے آئے ہیں۔ راجستھان اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں 792 اومیکرون کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دہلی تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 549 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ اب چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 486 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرناٹک پانچویں نمبر پر ہے جہاں 479 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک لگے155.39 کروڑ ویکسین

کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں 70 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 155.39 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 157.50 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 15.17 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago