Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد0.61 فیصد سے بھی کم، جانئے ویکسی نیشن کی کیا ہے صورت حال؟

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد0.61 فیصد سے بھی کم

نئی دہلی ، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافے کے درمیان ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہ گئی ہے۔

دریں اثنا منگل کو ملک میں 50 لاکھ 63 ہزار 845 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اس طرح اب تک 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ ایک ہزار 743 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 22،844 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 7247 سے گھٹ کر دو لاکھ سات ہزار 653 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 226 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،51،189 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 98.06 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں کووڈ ویکسی نیشن 96.43 کروڑسے زائد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسی نیشن مہم کے تحت 50.63 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینز لگائے گئے جس سے کل ویکسی نیشن 96.43 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 50 لاکھ 63 ہزار 845 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسی نیشن 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 تک جا پہنچی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22844 کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ سے شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے اور یہ شرح 98.06 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 15823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ سات ہزار 653 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے،اور یہ شرح 0.61 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 25 ہزار 399 کوویڈ ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار 442 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔

Recommended