Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم

کورونا وائرس: ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم

نئی دہلی ، 19 ستمبر

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے، جبکہ شفایابی کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے۔

دریں اثنا ، ہفتے کے روز ملک میں 85 لاکھ 42 ہزار 732 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 331 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30،773 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38،945 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8481 سے گھٹ کر تین لاکھ 32 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 309 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،44،838 ہو گئی ہے۔

Recommended