Urdu News

کورونا وائرس اپڈیٹ : ملک میں کورونا سے متاثرہ 1259 نئے مریض پائے گئے

ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال

نئی دہلی، 29 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ منگل کی صبح 7 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1259 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1705 رہی۔ اس کے ساتھ ہی 35 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار 534 ہو گئی ہے جب کہ ریکوری ریٹ  بڑھ کر 98.75 فیصد ہوگیا ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 15 ہزار 378 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.22 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 05 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 78 کروڑ 79 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 183.53 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین لگائی گئی

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت منگل کی صبح 7 بجے تک 183 کروڑ  53 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 184.68 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 16.05 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended