Urdu News

کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ

کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ

 چوبیس گھنٹوں میں 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور3،874 ہلاکتیں

ملک میں کوروناوائرس (کووڈ19) کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم اسی عرصہ کے دوران دوران 3.69 لاکھ سے زائد مریضوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی ہے

 جب کہ تقریبا چارہزار لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے دریں اثنا ملک میں 11 لاکھ 66 ہزار 90 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک 18 کروڑ 70 لاکھ نو ہزار 792 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 400 ہوگئی۔

 اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند بھی ہوئے جس کے بعد اب تک 2،23،55،440 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔

اترپردیش  میں 6725 نئے کورونا کیسز رپورٹ ، صحت یابی کی شرح 91.8 فیصد  

اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 06 ہزار 725 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 13 ہزار 590 افراد صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ یہ اطلاع جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش کمار اوستھی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست کی بازیابی کی شرح 91.8 فیصد ہے۔

 جناب اوستھی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 02 لاکھ 91 ہزار 156 ٹیسٹ کئے گئے۔ ریاست میں اب تک 15 لاکھ 16 ہزار 508 لوگوں کا کووڈ کا ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 45 سال سے زائد عمر کے افراد اور 18 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں کے ویکسی نیشن میں ریاست پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک 01 کروڑ 56 لاکھ 46 ہزار 459 کووڈ ویکسین ایڈمنسٹریٹر ہوچکے ہیں۔ ریاست کے 23 اضلاع میں کل 18 سے 4 سال کی عمر کے 1 لاکھ 07 ہزار 234 افراد کی ویکسی نیشن کے ساتھ ، اب تک اس عمر گروپ کے 7 لاکھ 46 ہزار 875 افراد کا ویکسین کیا جا چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ، آن لائن رجسٹریشن کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ ناخواندہ ، بے سہارا ، مزدور یا دیگر ضرورت مند افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ، کامن سروس سینٹر میں ویکسی نیشن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر میڈیکل کالجوں اور دیگر مراکز میں 48 گھنٹے سے زیادہ کا آکسیجن بیک اپ ہے۔ بدھ کے روز ، گھر پر علاج کر وانے والے مریضوں کو 3600 آکسیجن سلنڈر فراہم کیے گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران886 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی ۔ جب کہ میڈیکل کالجوں میں 299 ایم ٹی ٹن سپلائی کی گئی تھی اور رفلنگ مراکز کو 492 ایم ٹن آکسیجن مہیا کی گئی تھی۔ آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Recommended