Categories: صحت

ملک میں کورونا کے نئے کیسز ایک بار پھر چار لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز ایک بار پھر چار لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 لاکھ ، 12 ہزار ، 262 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3 ہزار 980 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ ، 29 ہزار ، 113 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 2 کروڑ ، 10 لاکھ ، 77 ہزار ، 410 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جب کہ اب تک 2 لاکھ ، 30 ہزار ، 168 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 35 لاکھ ، 66 ہزار ، 398 ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا سے اب تک 1 کروڑ ، 72 لاکھ ، 80 ہزار ، 844 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے ساتھ ،صحت یابی کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔ دو تین دن تک تھوڑی بہت صحت یابی کی شرح میں سدھار کے بعد یہ پھر نیچے کی جانب جارہی ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 19 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں 6698 نئے کورونا مریض ، 3516 صحتمند، 78 مریض فوت

شمال مشرق کی تمام ریاستوں(آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میگھالیہ ،میزورم ،اروناچل ،سکم ) میں کورونا کا انفیکشن انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں سب سے زیادہ 6 ہزار 698 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ ، 10 ہزار ، 748 ہوگئی ہے۔ ان میں 3 لاکھ ، 61 ہزار ، 819 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 3 ہزار 516 مریض مکمل طورپر صحت مندہوئے ہیں، جب کہ 44 ہزار 046 مریضوں کا ، مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار ، 856 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 78 نئے مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں کورونا کے 5770 نئے معاملے ، 5804 صحت یاب

جھارکھنڈ میں ، ہیلتھ سیفٹی ویک کے بعد کورونا انفیکشن کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد ابھی بھی خوفناک ہے۔جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 5 ہزار 770 کورونا مثبت نئے مریض پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے 5 ہزار ، 804 مریضوں کا علاج بھی کیا گیا ہے،جب کہ141 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کوویڈ 19 مریضوں کی کل تعداد اب 2 لاکھ ، 63 ہزار ، 115 ہوگئی ہے۔ ان میں 59 ہزار 532 سرگرم معاملات ہیں۔ جب کہ لاکھ ، 00237 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3 ہزار ، 346 مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ جھارکھنڈ میں کورونا کی بازیافت کی شرح 76.10 فیصد ہے۔

رانچی میں کورونا کے 958 نئے کیس

دارالحکومت رانچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے958 نئے واقعات ہوئے ہیں۔ جب کہ ضلع میں کرونا کی وجہ سے 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فعال مریضوں کی کل تعداد 18 ہزار 957 ہے۔ مختلف اسپتالوں سے 1 ہزار 169 مریضوں کو فارغ کیا گیا ہے۔ اب تک کل 72 ہزار ، 995 مثبت کیس آچکے ہیں ، جن میں سے 53 ہزار ، 136 مریضوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

چھتیس گڑھ میں 15 ہزار 157 نئے کورونا مریض ملے ، 253 ہلاک

بدھ کی رات تک چھتیس گڑھ میں 15 ہزار ایک سو 57 نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران علاج کے دوران 253 مریض دم توڑ گئے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، اس وائرس سے صحت مند ہوکر 9 ہزار ، 674 مریض گھرواپس واپس آئے۔

اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں متاثرہ افراد کی کل تعداد آٹھ لاکھ ، دو ہزار ،، 643 ہوگئی ہے۔ اب تک چھ لاکھ ، 63 ہزار ، 694 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 9 ہزار 738 کورونا سے متاثرہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ نئے مریض ملنے اور فارغ ہونے کے بعد ، اب فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 211 ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago