Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں کورونا کے 3615 نئے مریض سامنے آئے، 14 کی موت

کورونا وائرس

نئی دہلی، 28 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 بدھ کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 3615 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4,972 ہے۔ جب کہ 14 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 9 ہزار 525 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 979 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.12 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.23 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 89 کروڑ 44 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 217 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی

اب تک ملک میں 217 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 87 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 203.30 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 2.76 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended