Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں کورونا کے 5383 نئے مریض ملے، 12 متاثرین کی موت

کورونا وائرس سے ملک میں بڑی راحت

نئی دہلی، 23 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں جمعہ کی صبح 8 بجے تک ملک میں کورونا کے 5383 نئے مریض ملے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 6,424 ہے جب کہ 12 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 695 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.71 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 45 ہزار 281 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.68 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 89 کروڑ 30 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 217 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک 217 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 91 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی کل 203.42 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 3.51 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended