Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں کورونا کے 7946 نئے مریض ملے، 25 متاثرین کی موت

ملک میں کورونا کے 7946 نئے مریض ملے

نئی دہلی، یکم ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں جمعرات کی صبح 8 بجے تک ملک میں کورونا کے 7,946 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9,828 ہے۔ جب کہ کورونا سے متاثر 25 لوگوں کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 38 لاکھ 45 ہزار 680 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 62 ہزار 748 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.98 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.66 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 88 کروڑ 61 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 212 کروڑ 52 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک 212 کروڑ 52 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 90 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 201.33 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 5.60 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended