نئی دہلی، 22 اگست (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 9531 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 11,726 ہے۔ جب کہ اس کی وجہ سے 26 لوگوں کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ 23 ہزار 944 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.59 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 97 ہزار 648 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.15 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.29 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 88 کروڑ 27 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 210 کروڑ 02 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی گئیں
ملک میں اب تک 210 کروڑ 2 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 لاکھ 33 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 200.34 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 6.80 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…