ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,240 نئے کورونا مریض ملے
نئی دہلی، 09 جون (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعرات کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس سے متاثرہ 7,240 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 591 رہی جب کہ 8 کورونا سے متاثر مریض کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار 301 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔موجودہ ریکوری شرح 98.71 فیصد ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار 498 ہوگئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.13 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آرکے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.40 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 85.38 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 194.59 کروڑ خوراکیں دی گئیں
ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 194 کروڑ 59 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15.43 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 14.01 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔