Urdu News

ملک میں کورونا وائرس کے سر گرم معاملوں میں اضافہ، کہیں تیسری لہر آہٹ تو نہیں؟

کورونا وائرس

نئی دہلی ، 14 اگست

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں ک مقابلے اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک بار پھر کم رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات میں تقریباً ڈھائی ہزار کا اضافہ ہوا۔جس سے یہ تعداد 38767 ہو گئی ہے۔

جمعہ کو ملک میں 63 لاکھ 80 ہزار 937 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 53 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 903 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38667 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے۔ سرگرم معاملے 2446 بڑھ کر تین لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار پازیٹیو شرح 2.05 فیصد رہی۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 667 بڑھ کر 66475 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 5861 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والےلوگوں کی تعداد بڑھ کر 6180871 ہوگئی ہے ، جب کہ 158 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134730 ہوگئی ہے۔

Recommended