Urdu News

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 464 نئے کورونا متاثرین کی شناخت، 24 افرادجاں بحق

کورونا وائرس

نئی دہلی، یکم اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 16464 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران  کورونا کی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 16112 ہے جبکہ اس کی وجہ سے 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 04 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار 890 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریکوری ریٹ 98.48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ وہیں ملک میں فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 989 ہے جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 6.01 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 87 کروڑ 54 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 204.34 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک204.34کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8.34 لاکھ سے زیادہ کوروناویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 195.63 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئیں۔ اس میں سے اب بھی ریاستوں کے پاس کورونا ویکسین کی 7 کروڑ 23 لاکھ خوراکیں دستیاب ہیں۔

Recommended