Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں مزید کمی آئی، جانئے اپڈیٹ

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں مزید کمی آئی

نئی دہلی، 26 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 12 ہزار 428 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 951 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں 356 مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔

کیرالہ کورونا کے معاملات میں پورے ملک میں سب سے زیادہ تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.10 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 22 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح دو فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 816 ہے۔

 اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک کل 60 کروڑ، 19 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 102 کروڑ، 94 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

ملک میں 102.94 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک اب تک 102 کروڑ 94 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کرچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 107 کروڑ، 22 لاکھ ویکسین کی خوراک مفت فراہم کی جا چکی ہے۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 12.37 کروڑ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended