Urdu News

کوروناوائرس: ملک میں 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زائد مریض

کوروناوائرس: ملک میں 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زائد مریض

نئی دہلی، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 11 ہزار 466 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں 460 مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔وہیں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 ہزار 961 تھی۔

کورونا کے معاملات میں، کیرالہ پورے ملک میں تشویش کا سب سے بڑا سبب بنا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 409 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا سے 47 اموات ہوئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی شرح 0.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ کے بعد، انفیکشن کی شرح دوسرے روز بھی ایک فیصدنیچے ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 683 ہے۔

ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ICMRکے مطابق، اب تک کل 61 کروڑ، 85 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 109 کروڑ، 63 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

کورونا سے جنگ: اب تک 109.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک نے 109 کروڑ 63 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 55 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق بدھ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 118 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 16 کروڑ، 13 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ہیں۔

Recommended