Urdu News

کوورنا وائرس : ملک میں مثبت معاملے 21 ہزار سے زائد

کوورنا وائرس : ملک میں مثبت معاملے 21 ہزار سے زائد

نئی دہلی، 8 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح تک، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 21 ہزار 257 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 12 ہزار 616 مریض صرف کیرالہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 138 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پورے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 963 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.53 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 39 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح تین فیصد سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ 39 لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ، 40 ہزار، 221 ہے۔

ا ب تک تین کروڑ، 32 لاکھ، 25 ہزار، 221 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.96 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 58 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 93 کروڑ، 17 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

ملک میں اب تک 93.17 کروڑکورونا ویکسین لگائی گئیں

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 93 کروڑ 17 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 50.17 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 94 کروڑ 86 لاکھ ویکسین خوراکیں مفت فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 8 کروڑ 22 لاکھ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended