Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد

نئی دہلی، 25 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 14 ہزار 306 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 762 ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 443 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.43 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 56 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح تین فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 695 ہے۔

اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 67 ہزار 367 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک کل 60 کروڑ، 07 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 102 کروڑ 27 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

ملک میں 102 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک اب تک 102 کروڑ 27 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کرچکا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 107 کروڑ، 22 لاکھ ویکسین کی خوراک مفت فراہم کی جا چکی ہے۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 12.75کروڑ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago