Urdu News

کورونا کے نئے معاملے 81 ہزار سے تجاوز

کورونا کے نئے معاملے 81 ہزار سے تجاوز

نئی دہلی ، 02 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئےمعاملوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 81 ہزار 469 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ ، 03 ہزار ، 131 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 469 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ ، 63 ہزار ، 396 ہوگئی ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 6 لاکھ ، 14 ہزار ، 696فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ایک راحت بھری خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 1 کروڑ ، 15 لاکھ ، 25 ہزار ، 39 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں صحت یابی کی شرح 93.67 فیصد رہی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا متاثرین کی تعداد 335355 ہوئی

شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 99 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 335355 ہوگئی ہے جس میں سے 330533 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ، 63 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 904 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 2313 افرادکورونا سے سے فوت ہوچکے ہیں ، جب کہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوچکے ہیں۔

آسام میں 58 نئے کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 218470 ہیں جبکہ 215479 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 34 مریض صحت یاب ہوئے ۔ مختلف اسپتالوں میں 537 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران 1107 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

تریپورہ میں 24 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 33514 ہیں جبکہ 33042 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 60 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس دوران 389 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

منی پور میں ، 01 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29397 ہے جب کہ28961 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 04 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 62 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 374 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

Recommended