Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ماہرین نے مزید اضافے کی طرف کیا اشارہ

ملک میں ملے کورونا کے 18819 نئے مریض

نئی دہلی، 30 جون (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 18,819 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 13,827 ہے۔ جب کہ 39 کورونا سے متاثر مریض کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.55 فیصد ہو گئی۔ فی الحال ملک میں فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.16 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 86 کروڑ 23 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 197.61 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک 197 کروڑ 61 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 17 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو کل 193.53 کروڑ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس اب بھی اینٹی کورونا ویکسین کی 11.59 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago