نئی دہلی، 10 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ، 79 ہزار 723 ہوگئی ہے۔وہیں، کوروناسے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 569 ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 146 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 172 ہے۔ اس دوران کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 96.62 فیصد تک آگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد سات لاکھ 23 ہزار 619 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 13.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ساتھ ہی، ICMRکے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 52 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 69 کروڑ 15 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اومیکرون کا بحران: 4033 معاملوں کی تصدیق
ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے چار ہزار 33 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے ایک ہزار 552 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اومیکرون اب ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں اومیکرون کے 1216 کیسز سامنے آئے ہیں۔ راجستھان اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں 529 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دہلی تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 513 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک اب چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 441 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیرالہ پانچویں نمبر پر ہے جہاں 333 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے جنگ: اب تک 151.94 کروڑ ویکسین لگائی گئیں
کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں تقریباً 35 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 151.94 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 156.05 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 17.57 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔