Urdu News

کورونا وائرس دھماکہ: 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے مریض

کورونا وائرس دھماکہ: 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 13 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 47 ہزار 417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وہیں،صحتیاب مریضوں کی تعداد 84 ہزار 825 ہے۔جب کہ اس وبا کی وجہ سے 380 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار 361 ہے۔ اس دوران کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 95.59 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 13.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ 86 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 69 کروڑ 73 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اومیکرون کا بحران: 5488 کیسز کی تصدیق

ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے پانچ ہزار 488 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے دو ہزار 162 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایک کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اومیکرون اب ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں اومیکرون کے 1367 کیسز سامنے آئے ہیں۔ راجستھان اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں 792  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دہلی تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 549 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ اب چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 486 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرناٹک پانچویں نمبر پر ہے جہاں 479 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 154.61 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں 76 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 154.61 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 157.36 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 15.75 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended