Urdu News

کورونا وائرس اپڈیٹ: ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2124 نئے مریض

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

نئی دہلی، 25 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بدھ کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثرہ 2124 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 977 تھی جب کہ 17 کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 2 ہزار 714 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ موجودہ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 14 ہزار 941 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.46 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.58 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 84 کروڑ 79 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 192.67 کروڑ خوراکیں دی گئیں

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 192 کروڑ 67 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12.76 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انسداد کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 16.14 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended