Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں پر ماہرین کی کیا ہے رائے؟

ملک میں کورونا وائرس کے نئے معامے

نئی دہلی، 23 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8,586 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9,680 ہے۔جب کہ 42 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ 33 ہزار 624 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.59 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 96 ہزار 506 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.19 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آرکے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں 3.91 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 88 کروڑ 31 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی گئیں

اب تک ملک میں 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 لاکھ 25 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 200.11 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ریاستوں کے پاس ابھی بھی ویکسین کی 6.32 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended