کووڈ-19 اپ ڈیٹ

https://urdu.indianarrative.com/Vaccine_Sputnik.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37,291 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

 

 

نئی دلّی  ، 31 جولائی، 2021/

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 46.15کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک  مجموعی طور پر  3,07,81,263 افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔

شفایابی کی شرح میں اضافہ ہو کر یہ 97.37  فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37,291 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 41,649 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں فی الحال  زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,08,920ہے۔

زیر علاج معاملےمجموعی معاملوں کا1.29فیصد ہیں۔

متاثرہ مریضوں کی ہفتہ واری شرح  5 فیصد سے نیچے برقرار  ہے، فی الحال یہ 2.42 فیصد ہے۔

یومیہ  متاثرہ مریضوں کی شرح  مسلسل 5 فیصد سے بھی کم ہے،  اورسر دست  یہ 2.34 فیصد ہے

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ ضافہ ہوا ہے اور کل  46.64  کروڑ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔