نئی دہلی،3 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
دنیا میں سات دنوں کے اندر کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ چین میں نئے سال سے قبل کورونا دھماکے کے باعث صورتحال بے قابو ہے۔ چین میں گزشتہ سات دنوں میں 37,149 مریض ملے ہیں۔ یہاں نو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ روس میں 37804 مریض سامنے آئے ہیں اور 372 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ورلڈ میٹرس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سات دنوں میں دنیا بھر میں کورونا انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سات دنوں میں کورونا انفیکشن کے 29,50,720 مریض ملے ہیں۔ کورونا سے 9535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 26,34,439 سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق جاپان میں گزشتہ سات دنوں میں کورونا کے 1,030,572 مریض سامنے آئے ہیں۔ 2,179 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 454935 سے زائد مریض ملے ہیں اور 440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں 179145 سے زیادہ مریض ملے ہیں اور 1,103 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تائیوان میں 17,5730 سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں اور 186 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں 169423 کیس سامنے آئے ہیں اور 1015 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں 165014، جرمنی میں 157928، فرانس میں 144401، اٹلی میں 62700 اور ارجنٹائن میں 62193 مریض ملے ہیں۔ ان سات دنوں میں بھارت میں سب سے کم مریض ملے ہیں۔ ان کی تعداد 1,550 ہے۔ اس دوران 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔