Urdu News

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم

 

 

نئی دلّی  ،25 جولائی، 2021/

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی  ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

 

ویکسین کی خوراک

(25 جولائی 2021 تک)

سپلائی کی گئیں خوراک

45,37,70,580

ارسال کئے  جانے کے مرحلے میں

11,79,010

استعمال شدہ خوراک

42,08,32,021

باقی خوراک جو دستیاب ہے

3,29,38,559

ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، تمام ذرائع کے توسط سے اب تک 45.37 کروڑ  سے زیادہ(45,37,70,580)  ٹیکےفراہم کرائے  گئےہیں اور مزید11,79,010 خوراکیں ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں۔

 

ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر42,08,32,021استعمال میں لائے جاچکے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب  اعداد و شمار کے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے پاس 3.29کروڑ سے زیادہ (3,29,38,559)  غیر استعمال شدہ ٹیکے ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا  باقی ہے۔


Recommended