Urdu News

کورونا کے نئے معاملوں میں قدرے اضافہ، 24 گھنٹوں میں 71 ہزار نئے مریض

کورونا کے نئے معاملوں میں قدرے اضافہ

نئی دہلی، 09 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح تک کورونا کے 71 ہزار 365 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 211 ہوگئی۔ تاہم اس دوران 1217 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔

بدھ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ، 10 لاکھ، 12 ہزار، 869 ہے۔ اس عرصے کے دوران بحالی کی شرح میں بہتری کے ساتھ یہ بڑھ کر 96.70 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 92 ہزار 823 ہوگئی ہے۔جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.54 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 74 کروڑ 46 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں 170.87 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں تقریباً 53 لاکھ 61 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 170 کروڑ 87 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق بدھ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 169 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.11 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended