Urdu News

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 935 کورونا کے نئے متاثرین سامنے آئے، 51 جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16935 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 16069 ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 51 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 510 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریکوری ریٹ 98.47 فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 264 ہوگئی ہے جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 6.48 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 86 کروڑ 96 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 200.04 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں

 ملک میں اب تک 200.04 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 04 لاکھ 61 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے اب بھی ریاستوں کے پاس ویکسین کی 9 کروڑ 22 لاکھ خوراکیں دستیاب ہیں۔

Recommended