نئی دہلی، 07 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا متاثرین کے نئے معاملوں میں کمی دج کی جا رہی ہے۔ پیر کی صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,362 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے۔ اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 620 رہی جب کہ 66 کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 23 لاکھ 98 ہزار 95 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 54 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ وہیں روزانہ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 06 لاکھ، 12 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 77 کروڑ 33 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
ملک میں 178.90 کروڑ اینٹی کورونا ویکسین لگائی گئیں
کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 178 کروڑ 90 لاکھ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 179 کروڑ، 78 لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 15.58 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔