Categories: صحت

کورونا انفیکشن کے 4,362 نئے معاملے، ملک میں مثبت معاملوں میں لگاتار کمی

نئی دہلی، 07 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا متاثرین کے نئے معاملوں میں کمی دج  کی جا رہی ہے۔ پیر کی صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,362 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے۔ اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 620 رہی  جب کہ 66 کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 23 لاکھ 98 ہزار 95 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 54 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ وہیں روزانہ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 06 لاکھ، 12 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 77 کروڑ 33 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں 178.90 کروڑ اینٹی کورونا ویکسین لگائی گئیں

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 178 کروڑ 90 لاکھ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 179 کروڑ، 78 لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 15.58 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago