Urdu News

ملک میں 24 گھنٹوں میں ملے کورونا کے 16047 نئے متاثرین، 48 کی موت

کورونا وائرس اپڈیٹ

نئی دہلی، 10 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 16,047 نئے مریض سامنے ا?ئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19539 ہے۔ جبکہ اس کی وجہ سے 48 لوگوں کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 610 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح 98.52 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 261 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.94 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.25 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 87 کروڑ 88 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک 207.03 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین لگائی گئیں

ملک میں اب تک 207.03 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 15.21 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 198.10 کروڑ خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں سے ویکسین کی سات کروڑ نو لاکھ خوراکیں اب بھی ریاستوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended