ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 80.85 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔
فعال معاملات کل معاملات کا1 فیصد سے بھی کم ہے،یعنی0.95 فیصد جو مارچ 2020 سے اب تک کم ترین شرح ہے۔
ہندوستان میں اس وقت مریضوں مجموعی تعداد 3,18,181 ہے جو 183 دنوں میں سب سے کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30.256 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
فی الحال صحتیابی کی شرح 97.72 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43,938مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,27,15,105 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 87دنوں میں ہفتے وار زیر علاج مریضوں کی شرح (2.07) ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
پچھلے 21دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (2.57) فیصد ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
اب تک کل 55.36 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔