Categories: صحت

ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتارمیں اضافہ ، 37875 نئے ،معاملے

نئی دہلی، 8 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس کے دوران 37 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 369 افراد کی موت ہوئی۔

منگل کے روز ملک میں 78 لاکھ 47 ہزار 625 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 70 کروڑ 75 لاکھ 43 ہزار 18 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37875 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 114 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار 51 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال کیس 1608 سے کم ہو کر تین لاکھ 91 ہزار 256 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 369 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441411 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.18 فیصد رہ گئی ہے ، جب کہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 231 کے اضافے سے 51465 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 3581 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6304336 ہو گئی ہے ، جب کہ 86 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137897 ہو گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago