Categories: قومی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پانچ ریاستوں میں الیکشن انچارج کا کیا اعلان ، دھرمیندر پردھان کو ملی اتر پردیش کی ذمہ داری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی : اگلے سال اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ پارٹی نے بدھ کو پانچ ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو اتر پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے پردھان سمیت 8 مرکزی وزرا کو یوپی میں تعینات کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کی ذمہ داری کابینی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کو دی گئی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بی جے پی نے پردھان کو یوپی میں چیف انچارج بنایا ہے جبکہ انوراگ ٹھاکر ، ارجن رام میگھوال ، سروج پانڈے ، شوبھا کرندجالے ، کیپٹن ابھیمنیو ، ان پورنا دیوی اور وویک ٹھاکر کو ساتھی انچارج کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ پنجاب میں شیخاوت ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کے ساتھ ہردیپ پوری ، میناکشی لیکھی ، ونود چاوڈا ہوں گے ۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اتراکھنڈ کے چیف انچارج ہوں گے۔ لاکیٹ چیٹرجی اور سردار آر پی سنگھ شریک انچارج کے کردار میں ہوں گے ۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس گوا کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ مرکزی وزیر بھوپندر یادو منی پور کے انچارج ہوں گے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ الیکشن کمیشن مارچ اور اپریل کے درمیان 2022 اسمبلی انتخابات کراسکتا ہے ۔ 2017 میں بی جے پی نے ہماچل پردیش ، اتر پردیش ، گوا ، اتراکھنڈ میں جیت حاصل کی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے پنجاب اور منی پور میں حکومت بنائی تھی ۔ کانگریس کو پنجاب میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ساتھ ہی تین نئے زرعی قوانین کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کسانوں کی ناراضگی کا اثر بی جے پی کو مغربی یوپی میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بی جے پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مغربی اترپردیش کا تنظیمی انچارج ممبر پارلیمنٹ سنجے بھاٹیا کو بنایا گیا ہے جب کہ برج کا ایم ایل اے سنجیو چورسیا کو ، اودھ کا ستیہ کمار کو ، کانپور کا سدھیر گپتا کو اور گورکھپور کا اروند مینن کو انچارج بنایا گیا ہے ۔ پارٹی نے وارانسی کی ذمہ داری سنیل اوجھا کو سونپی ہے ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago