Urdu News

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

COVID-19 UPDATE

 

 
 

نئی دہلی ،2جون2021: بھارت میں ایک دن میں 1.32 لاکھ نئے کیسوں کی خبر ملی ہے۔ نئے معاملوں میں کمی کارجحان برقرار ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہو کر 20 لاکھ سے بھی کم ہوگئی ہے۔

ملک میں سردست زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1793645 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں زیر علاج مریضوں کی تعاد میں 101875 معاملوں کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں کووڈ-19 سے  اب تک 26179085 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 231456 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل بیسویں روز بھی یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج کی جارہی ہے۔

صحت یاب کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح سردست 8.21 فیصد ہے۔

یومیہ متاثر ہونے والے مریضوں کی شرح اس وقت 6.75 فیصد ہے۔ یہ مسلسل 9ویں دن بھی دس فیصد سے کم درج ہورہی ہے۔

ملک میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ  اضافہ کیا گیا ہے۔ اب تک کل 35 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ٹیکہ کاری سے متعلق ملک گیر قومی مہم  کے تحت اب تک کووڈ-19 سے بچاؤ کے 21.85 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔


 

Recommended