Urdu News

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

 نئی دلّی  ،06 جون، 2021/

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1.14 لاکھ یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو 60 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

نئے معاملات میں کمی کا رجحان برقرار؛مسلسل 10ویں دن 2 لاکھ سے بھی کم  معاملے سامنے آئے۔

بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے نیچے آئی؛ آج  14,77,799مریض ہی زیر علاج ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں  کی تعداد میں 77,449کمی واقع ہوئی ہے ۔

ملک بھر میں کووڈ -19 سے اب تک  مجموعی طور پر 2.69 سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,89,232 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

مسلسل24ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی۔

شفایابی کی قومی شرح میں مسلسل اضافہ؛شفایابی کی شرح میں 93.67 فیصد کا اضافہ ہوا۔

متاثرہ معاملوں کی ہفتہ وارشرح فی الحال 6.54 فیصد ہے۔

یومیہ متاثرہ مریضوں کی  شرح مزیدکم ہوکر 5.62 فیصد ہوئی، مسلسل 13 دنوں سے یہ 10 فیصد کم درج ہورہی ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ ضافہ، اب تک 36.4 کروڑ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

بھارت نے 23 کروڑ افراد کو ٹیکہ  لگاکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے؛ اب تک 23.13  کروڑ  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔نئی دلّی  ،06 جون، 2021/

 

 

Recommended