Urdu News

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی تازہ معلومات

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کو رفتار دینے اور اسے وسیع کرنے کے تئیں پُر عزم ہے

 

 

نئی دہلی،23؍ جون  : مرکزی حکومت  پورے ملک میں کووڈ – 19  ٹیکہ کاری  کو رفتار دینے  اور اسے  وسیع  کرنے  کے تئیں  پُر عزم ہے۔ کووڈ – 19  ٹیکہ کاری  کو آفاقی  بنانے  کا نیا مرحلہ 21 جون  2021  سے شروع ہو اہے۔ ٹیکہ کاری کی مہم میں مزید  ویکسین کی دستیابی  سے  تیزی  آئی ہے، ریاستوں اور  مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں کو  ویکسین  کی دستیابی  سے  اُن کے ذریعے  بہتر منصوبہ بندی  ، اور ویکسین کی سپلائی  چین  کو ہموار  بنانے  میں  مدد ملی ہے۔

ملک گیر  سطح پر  ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر، بھارتی حکومت  مفت کووڈ ویکسین  فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر رہی ہے۔ کووڈ – 19  ٹیکہ کاری مہم  کو آفاقی بنانے کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت  ملک میں  ویکسین  مینوفیکچررس کے ذریعے  تیار کی جانے والی ویکسین  کا 75  فیصد  خریدے گی اور  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  سپلائی  (مفت)  کرے گی۔

بھارتی حکومت ( مفت چینل) اور  ریاستوں کے ذریعے راست  خریداری کے زمرے کے توسط سے  ابھی تک  29.68 کروڑ  سے زیادہ  (296827450)  ویکسین  ڈوز  ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی  ہیں۔

اس میں سے ، مجموعی  کھپت،  جن میں  ضائع ہونے والی ڈوز بھی شامل ہیں ، 277626985 ڈوز ہیں (آج صبح 8 بجے تک  دستیاب ڈیٹا کے مطابق )۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس  ٹیکہ کاری کے لئے اب بھی  1.92  کروڑ سے زیادہ  (19200465) کووڈ ویکسین ڈوز  دستیاب ہیں۔

مزید بر آں 3907310 سے زیادہ  ویکسین ڈوز  تیاری کے مرحلے میں اور آئندہ تین دن کے اندر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب ہو جائیں گی۔

 

Recommended