دہلی سمیت ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال
دہلی میں کورونا کے نئے معاملے 200 سے کم
نئی دہلی
راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملے بڑھ کر 1330 سے زیادہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کورونا کو لے کرتشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔دہلی میں اتوار کے روز سرگرم معاملوں میں 28 کا اضافہ ہوا جس سے کورونا کے معاملوں کی تعداد 1330 ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 197 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 639289 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 627044 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح آج 98.08 فیصد پر مستحکم رہی۔
اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 10910 پر پہنچ گئی۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57772نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 1.24 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 651615 ہے۔
شمال مشرق میں کورونامتاثرین کی تعداد 333780 ہوگئی
سکم سمیت شمال مشرقی آٹھ ریاستوں میں ، کورونا مریضوں کی تعداد میں پچھلے کچھ دنوں سے نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مریضوں کی صحت یابی کی شرح تیز ی سے بڑھ رہی ہے۔
شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 23 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 333780 ہوگئی ہے جس میں سے 329444 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 41 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 424 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 2293 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوگئے ہیں۔
آسام میں 10 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 217537 ہے جبکہ 214830 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 15 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 268 مریض زیر علاج ہیں۔ اس دوران 1092 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔
تریپورہ میں کورونا سے متاثرہ نئے مریض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 33404 ہے جبکہ 32961 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 32 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 388 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
منی پور میں ، 02 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29273 ہے جبکہ 28867 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 33 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 373 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 87 نئے کیس سامنے آئے ہیں
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت امت موہن پرساد نے پیر کو لکھنو میں لوک بھون میں پریس نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں کل ایک دن میں کل 108661 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 31395891 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 87 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں 2078 کورونا کے ایکٹیو کیس میں سے 686 افراد ہوم آئی سولیشن میں ہیں۔ نجی اسپتالوں میں 131 افراد علاج کروا رہے ہیں اس کے علاوہ باقی مریض ایل 2 اورایل3 کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 اور اب تک 592803 افراد کووڈ 19 سے ٹھیک ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعے 185689 علاقوں میں 511965 ڈیلی ٹیم کے ذریعے 31484005 گھروں کے 152875863 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔
جناب پرساد نے بتایا کہ یکم مارچ 2021 سے اگلے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 45 سے 60 سال کے جن لوگوں کو 20 قسم کی بیماریاں ہیں ان کی بھی ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے ۔
اس مہم کے تحت آج ہر ضلع کے 03 اسپتالوں (ایک سرکاری اسپتال ، ایک میڈیکل کالج ، ایک نجی اسپتال) میں یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس میں مزید تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر شیما پرساد مکھرجی سول اسپتال لکھنو میں گئے اور انہوں نے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کوویکسین لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی ایک ڈوز نجی اسپتالوں میں 250 روپے کی طے کی گئی ہے جب کہ سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن مفت ہے۔ ویکسی نیشن کےلیے آپ کووین پلیٹ فارم پر، گھر بیٹھے یا آروگیہ سیتوایپ پر جاکر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جہاں جہاں بھی ویکسین لگائے جائیں گے اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ جس سے ویکسین لگانے کا کام اپنے قریبی مراکز پر جا کر کیا جاسکے گا۔ ویکسی نیشن کے لیے جمعرات اور جمعہ کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد صحت کارکنان اور 73 فیصد فرنٹ لائن اہلکاروں کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
اس طرح سے 77 فیصد صحت کارکنوں اور فرنٹ لائن اہلکاروں کو پہلی ڈوزدی گئی ہے۔ انہوں نے سبھی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ 19 کے پروٹوکال پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کووڈ ہیلپ لائن نمبر 18001805145 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔